پرویز الہٰی سےنگران حکومت نے سکیورٹی گاڑی واپس لے لی

لاہور(اُمت نیوز) نگران حکومت نے پرویز الٰہی سے سکیورٹی گاڑی واپس لے لی ہے۔
قانون کے مطابق سابق وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کو دو گاڑیوں کی سکیورٹی کاحق حاصل ہے ۔ جس میں سے ایک گاڑی سی سی پی او لاہور نے واپس منگوالی ہے۔
سی سی پی او کے اس اقدام کیخلاف مسلم لیگ ق نے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے،
ترجمان مسلم لیگ ق کا کہنا ہے ،بلال صدیق کمیانہ قانون سے تجاوز کر رہے ہیں اور انتقامی کارروائیوں کا حصہ بن رہے ہیں