اسلام آباد میں تاریخ کا مہنگا ترین پلاٹ فروخت

اسلام آباد(اُمت نیوز )اسلام آباد میں تاریخ کا مہنگا ترین پلاٹ فروخت ہوگیا ہے۔بلیو ایریا میں واقع پلا ٹ 8ارب 54 کروڑ سے زائد مالیت میں فروخت کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے نے 24 تا 26 جنوری 2023 کی تاریخ مقرر کر کے جناح کنونشن سنٹر میں بولی کروائی جا رہی ہے۔


حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے بارہ کمرشل اور چھتالیس رہائشی سیکٹرز کے پلاٹوں کی نیلامی کی جانی ہے۔
سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی کے پہلے ہی روز 22 ارب 11 کروڑ سے زائد مالیت کا معاوضہ 8 کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے ذریعے حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی ہے

واضح رہے اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا پلاٹ دارالحکومت کے کاروباری علاقے بلیو ایریا میں واقع ہے اس کے علاوہ مہنگے ترین نیلام کیے گئے دو پلاٹ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 14 اور سیکٹر آئی 8 کے مرکز میں واقع ہیں۔جبکہ اسلام آبادبلیو ایریا میں واقع پلاٹ نمبر 26 ساڑھے 22 ارب سے زائد مالیت میں نیلام کیا گیا ہے اور یہ تاریخ کا سب سے مہنگا ترین پلاٹ فروخت ہوا ہے۔