عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، کارکنان زمان پارک پہنچ گئے

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعد اد رات گئے زمان پارک پہنچ چکی ہے۔

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئے کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کوگرفتار کرنے  کیلئے ماحول بنایا جا رہا تھا،

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حفاظت کیلئے کارکن تعینات کیے گئے ہیں۔ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ عمران خان زمان پارک میں محفوظ رہیں گے،

کسی مائی کے لال میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران کو گرفتار کر سکے


واضح رہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی آج رات عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر کارکنان کو زمان پارک کے باہر جمع ہونے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں