پولیس میں ہمت ہے تو عمرا ن خان کو گرفتار کرے، فواد چوہدری

لاہور(اُمت نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس میں ہمت ہے تو چیئرمین پی ٹی آئی اورسابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرکے دکھائے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی سازشیں پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہیں، پاکستان کی معیشت تباہ ہوگئی ہے اوریہ عمران خان کی گرفتاری کا سوچ رہے ہیں.

فواد چوہدری نے کہا کہ2 بجے اطلاع ملی ہے کہ پولیس کا عمران خان کی گرفتاری  کیلئے پلان بنا رہی ہے، عمرا ن خان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس مذموم کوشش کررہی ہے۔ عمران خان پر نہ کوئی ماحول ہے اور نہ کوئی مقدمہ ہے۔ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے،پورے پاکستان میں احتجاج کریں گے اور تمام شہروں میںلاک ڈائون کردینگے۔