میرپورخاص کی مغوی خاتون کنری سے بازیاب۔ بہنوئی گرفتار

میرپورخاص(بیورورپوٹ)میرپورخاص کی مغوی خاتون کو پولیس نے کنری سے بازیاب کرالیا، سالی کو اغوا کے الزام میں بہنوئی گرفتار، لڑکی کی جانب سےاجتماعی زیادتی کا الزام۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ریلوے کالونی کی رہائشی مغوی خاتون کو وومن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع عمرکوٹ کے علاقے کنری سے بازیاب کرا لیا جبکہ مبینہ اغوا کار ملزم رمیش کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا، جہاں عدالت نے ملزم کا 2 روز کا ریمانڈ منظور کر کے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا، اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ وومن میرپورخاص مومل لغاری نے بتایا کہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ میرا بہنوئی مجھے بہانے سے ساتھ لیکر گیا تھا اور اپنے 2 دوستوں کے ساتھ مل کر میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے ہیں، اس دوران میں نے اپنے شوہرکو فون کرکے اطلاع دی،جسکے بعد میری بازیابی ہوئی ہے، ایس ایچ او وومن نے مزید بتایا کہ ہم نے لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرا لیا ہے، مزید مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ملزم رمیشن کمار نے بیان میں بتایا کہ میری سالی نے خود میرے ساتھ چلنے کے لیے کہا تھا، اب وہ جھوٹ بول رہی ہے۔