فواد چوہدری کو کن دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ؟

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے لاہور سے رات دیر گئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا اور اب اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کو موٹر وے کے ذریعے لیکر اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے۔

فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں ، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا ، فواد چوہدری کے خلاف کارروائی سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہو گئی ہے، جو لوگ نگران حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے، حکومت میں شامل لوگوں کو ان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے۔فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن، ان کے ممبران اور ان کے خاندانوں کو بھی خبردار کیا تھا۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔