محراب پور (نمائندہ امت) دو برقع پوش ڈاکوؤں نے سرشام محراب پور کے ڈاکٹر ذوالفقار سومرو کے گھر جو کہ کوٹری کبیر روڈ سوئی گیس آفس کے نزدیک ہے میں دو برقع پوش ڈاکو داخل ہوگئے برقع میں ایک عورت ڈاکو تھی جبکہ ساتھی مرد ڈاکو نے بھی برقع پہنا ہوا تھا برقع پوش ڈاکوؤں کے ساتھ ایک بچہ بھی تھا تاکہ راہگیروں کو کوئی شک نہ گزرے گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بناکر الماریوں میں رکھے 32 تولہ طلائی زیورات اور نقدی ایک لاکھ چالیس ہزار لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے خاتون ڈاکو نے گھر کی عورتوں کا پہنا ہوا زیور بھی اتروا لیا ڈاکوؤں نے یہ کارروائی اس وقت کی جب گھر کے مرد عصر کی نماز پڑھنے اور دیگر مصروفیات کے باعث گھر سے باہر تھے ایس ایچ او محراب پور نے جائے وقوع پر پہنچ کر معلومات لیں۔