الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی، فائل فوٹو
دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتے سے 10 دن تک کا وقت دیں۔بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو

قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کا صفایا ہو گیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کا صفایا ہو گیا،الیکشن کمیشن نے  مزید 43 ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کردی ۔

اسپیکرراجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے معاملے پرالیکشن کمیشن  نے فیصلہ سنایا ہے،جس کے بعد پی ٹی آئی کے مزید 43ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے اب صرف دو ارکان باقی بچے ہیں جنہوں نے چھٹی کی درخواست دے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مختلف مراحل میں  پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے ہیں، پہلے مرحلے میں 11 دوسرےمیں 33، تیسرے مرحلے میں 45 جبکہ  گزشتہ روز مزید 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے تھے ۔