لاہور:سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس شروع کردی۔
تحریک انصاف نےعمران خان کی اپنی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے اوراس حوالے سے عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو ہدایت جاری کر دی ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری چیف الیکشن کمشنرکی ایما پر ہوئی،اس طرح سے گرفتاری سے کوئی شک باقی نہیں رہتا کہ پاکستان بنانا ری پبلک بن چکا ہے۔