لاہور ہائیکور ٹ نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں جو آرڈ کرتا ہو ں عملدرآمد کیلیے کرتا ہوں۔
لاہو رہائیکورٹ میں فواد چودھری کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایڈیشنل ایڈووکیت جنرل پنجاب کو کہا کہ میرے آرڈر ہیں ، فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
ایڈیشنل ایڈووکیت جنرل پنجاب نے کہا مجھے ابھی آپ کے احکام ملے ہیں فوری تعمیل ہو گی، جسٹس فیصل طارق سلیم نے کہا کہ پہلے آپ فواد چوہدری کو پیش کریں پھر آپ کو بھی سنیں گے، ایڈیشنل ایڈووکیت جنرل پنجاب نے کہا کہ مجھے آدھا گھنٹہ دیں ابھی عملدرآمد کراتاہوں۔
عدالت نے کہا پہلے بھی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے انہیں کہا تھا فود چوہدری کو پیش کریں ، عدالت نے سماعت 3بجے تک ملتوی کر دی ہے اور حکم دیا ہے کہ 3بجے فواد چوہدری کو پیش کریں۔