لاہور کے ٹول پلازہ پر گرفتار رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی
پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جبکہ ایک پولیس اہلکار انہیں گاڑی کے آگے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس موقع پر فرخ حبیب کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔
واضح رہے کہ پولیس لاہور کے سروسز اسپتال میں فواد چوہدری کا طبی معائنہ کرانے کے بعد اسلام آباد کی جانب روانہ ہوئی ہے۔