لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت دوبارہ شروع ہوئی توجسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ کہاں ہیں فواد چوہدری ؟
جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ آپ کو نہیں سنوں گا، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ فواد چوہدری پنجاب پولیس کے پاس نہیں، پولیس کوبتایا کہ مجھےعدالت کے حکم پر عملدرآمد کرنا ہے۔
عدالت نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو طلب کر لوں، جس پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آپ کےحکم کی تعمیل کردی،آرڈرآگے پہنچا دیا گیا۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد اورآئی جی پنجاب کو شام 6 بجے طلب کرلیا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ یہ باتیں چھوڑیں یہ بتائیں فواد چوہدری کہاں ہیں ؟، جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ وہ پنجاب پولیس کے پاس نہیں ۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ وہ اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہیں، جس پرعدالت نے کہا کہ یہ کوئی بات نہیں پہلے بندے کو پیش کریں۔
اس سے قبل عدالت نے فواد چوہدری کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔