کراچی:جماعت اسلامی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی تفصیلات کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ۔
مرکزی ترجمان قیصر شریف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں مظاہر ے اور ریلیاں نکالی جائیں گی،مظاہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنان،عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
مظاہروں سے جماعت اسلامی کے قائدین خطاب کریں گے،سویڈن میں ہونے والے واقعہ امت مسلمہ کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے، او آئی سی، اقوام متحدہ اسلام کی توہین کے واقعات کے خلاف فوری ایکشن لیں۔