اسلام آباد(اُمت نیوز) اسلام آباد میں ایف ایٹ کچہر میں سماعت کے بعدپولیس فواد چوہدری کو طبی معائنہ کیلئے پمزاسپتال پہنچی تھی ۔
پمز اسپتال میں فواد چوہدری کا طبی معائنہ امراض قلب سینٹر میں کیا گیا ہے۔ معائنہ کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں تندرست قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبہ میڈیسن اور امراض قلب کے ڈاکٹروں نے فواد چوہدری کا معائنہ کیا ہے اور ان کا شوگر لیول، نبض ، بلڈپریشر اور دھڑکن مانیٹ کی گئی ہے۔
فواد چوہدری کو پمز اسپتال پہنچا دیا گیا، میڈیا کو دیکھ کر وکٹری کا نشان بنایا۔#ReleaseFawadCh pic.twitter.com/OlWMwK5Pt0
— Shahid Chaudhary (@Fani2536) January 25, 2023
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر رہنماء کے طبی معائنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔