لاہور( اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماء اور کارکن زمان پارک پہنچیں۔
میں بحیثیت وائس چیئرمین پی ٹی آئی، تمام سینیٹرز، سابق ممبران قومی اسمبلی، سابق ممبران صوبائی اسمبلی، پارٹی ورکرز اور سپورٹرز کو ہدایت کرتا ھوں کہ فی الفور زمان پارک پہنچیں۔
ان بزدلوں کو چئیرمین عمران خان تک پہنچنے کے لئے ھم سب سے گزر کر جانا ہوگا۔— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 25, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے لکھا ہے کہ میں بطور وائس چیئرمین پی ٹی آئی ،تمام سینیٹرز ، قومی اسمبلی کےسابق ممبران ، صوبائی اسمبلی کے سابق ممبران ، پارٹی ورکرز اور سپورٹ ہدایت کرتا ہوں کہ وہ فی الفور زمان پارک پہنچ جائیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تک پہنچنے کیلئے ان بزدلوں کوہم سب سے گزر کر جانا ہوگا۔