کراچی(اُمت نیوز) ڈی سی کمشنر کمیاڑی کے آفس پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما ء علی زیدی اور کارکنان کس طرح ڈپٹی کمشنر آفس کی دیوا ر پھلانگ رہے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کےکارکنان نے علی زیدی کو ہاتھوں کا سہارا دےکرڈی سی آفس کی دیوارعبورکر ا رہے ہیں
واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد 18 جنوری کو تحریک انصاف کے کارکنان زبردستی ڈپٹی کمشنر کے آفس میں داخل ہوئے تھے،
حملے کا مقدمہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف درج ہے۔