لاہور (امت نیوز )چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے دور حکومت میں صوبے میں ہونے والی سرکاری بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے اس حوالے سے تمام محکموں کے سیکرٹریز کو خط لکھ دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں یکم جولائی سے 22 جنوری تک صوبے میں اپنے اپنے محکمے میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور پرویزالٰہی دور کی اسامیوں کی تنخواہ اور تشہیر کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔
مراسلے میںمزید ہدایت کی گئی ہے کہ تمام بھرتیوں سے متعلق تفصیلات ترجیحی بنیادوں پر جمع کرائی جائیں۔