کراچی، ہارون ملک نےفٹبال ہاؤس میں سرگرمیاں بحال کردیں

کراچی (اُمت نیوز) کراچی میں فیفا فٹ بال ہائوس باکس کے دورہ کے موقع پر چیئرمین پی ایف ایف نرملائزیشن کمیٹی ہارون ملک نے فٹ بال ہائوس میں سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے
میڈ یا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ایف ایف نارملازئیشن کمیٹی نے فٹ بال ہائوس کا دورہ کیا اور گرائونڈ کی صفائی ستھرائی کے کام کا آغاز کیا۔
اس موقع پر ہارون ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہاؤس کی حالت انتہائی خراب تھی ،پاکستان فٹبال کو درست سمت کی جانب گامزن کرنے کی کوشش کررہے ہیں
کراچی کے لوگوں نے ، چیلنج کپ فٹبال کے موقع پر بتایا تو آج فٹ بال ہائوس کا دورہ کر رہاہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ فٹبال ہاؤس مقامی کھلاڑیوں کیلئے کھول دیا جائے، فٹ بال گرائونڈ بہتر بنانے کیلئے کام بھی جاری ہے ، پاکستان فٹبال میں کراچی کاہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔
کھلاڑیوں کو کراچی فٹبال ہاؤس میںہرممکن سہولت فراہم کریں گے، گراؤنڈ کی صفائی ستھرائی کے بعد اسے یہاں کے کھلاڑیوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔