تم نے میرے لیڈرکو بھی گرفتار کیاتھا۔فائل فوٹو
تم نے میرے لیڈرکو بھی گرفتار کیاتھا۔فائل فوٹو

تم زرداری کے جوتے کے برابر بھی نہیں ہو ۔بہرہ مند تنگی

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں بہرہ مند تنگی کا سینیٹر فیصل جاوید، سیف اللہ ابڑو ودیگر سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ تم نے میرے لیڈر کو بھی گرفتار کیاتھا،سینیٹر بہرہ مند تنگی نے سیف اللہ ابڑوکو جواب دیتے ہوئے کہ تم زرداری کے جوتے کے برابر بھی نہیں ہو ۔

صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا،اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرشہزادوسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پتہ چلا پارلیمنٹ بھی اندھیروں میں ڈوبی ہے جو اچھی خبر نہیں،رجیم چینج کے بعد واقعات کا ایک تسلسل ہے، شہبازگل،اعظم کے ساتھ کیا ہوا؟۔

بہرہ مند تنگی کا سینیٹر فیصل جاوید ، سیف اللہ ابڑو ودیگر سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ تم نے میرے لیڈرکو بھی گرفتار کیاتھا،سینیٹر بہرہ مند تنگی نے سیف اللہ ابڑو کو جواب دیتے ہوئے کہ تم زرداری کے جوتے کے برابر بھی نہیں ہو ،اراکین اپنی سیٹوں پر کھڑے ہو گئے ۔

ڈاکٹر وسیم شہزاد نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ جو کھڑے ہیں وہ ایک مقصد کیلیے کھڑے ہیں،فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے رویے پر تبصرہ کیا،نگران وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے کریک ڈاﺅن کرنا شرمناک بات ہے۔