مریم نواز وطن واپسی کیلیےآج لندن سے روانہ ہوں گی

دبئی میں ایک روز قیام کے بعد ہفتے کی سہ پہرلاہور پہنچیں گی۔ن لیگ نے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

               
January 26, 2023 · |, اہم خبریں, قومی
شہر کو استقبالیہ بینرز اور پوسٹرز سے سجانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

شہر کو استقبالیہ بینرز اور پوسٹرز سے سجانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

لندن:مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کیلیےآج لندن سے روانہ ہوں گی، دبئی میں ایک روز قیام کے بعد ہفتے کی سہ پہرلاہور پہنچیں گی۔

مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر مریم نواز اب چیف آرگنائزر کی حیثیت سے انتخابی مہم میں پیش پیش رہنے کے ساتھ پارٹی کو بھی منظم کریں گی۔

مریم نواز کی وطن واپسی کیلیے ن لیگ نے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، ہر ایم پی اے اورایم این اے ایک ہزار کارکنان کو لے کر ائیر پورٹ پہنچے گا۔

مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر شہر کو استقبالیہ بینرز اور پوسٹرز سے سجانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔