مفتاح اسماعیل کا آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

کراچی: مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےآئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ مجھے وزیربنانا وزیراعظم کا حق ہے اور ہٹانا بھی ان کی صوابدیدی ہے ،میں مسلم لیگ( ن) میں ہی ہوں اور مستقبل میں الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا

مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ اسحاق ڈار نے سوچا کہ شاید وہ آئی ایم ایف کے بغیر چل سکتے ہیں ،ڈار صاحب نے کوشش کی جس سے پاکستان کوبڑا نقصان ہوا۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ایم آئی ایم ایف کی شرائط مان کر طویل مدتی کام کیا جاسکتا ہے ،ہمیں امپورٹ کم اور ایکسپورٹ کو بڑھانا ہو گا، حکومت اس بات پر راضی ہو گئی ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننی پڑیں گی ۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ہر ملک ہم سے آگے نکل رہا ہے تو ہمارے ملک میں گورننس ٹھیک نہیں ،ہمیں ملک میں گورننس ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ،ہم نے جمہوری طرز اور صدارتی نظام حکومت بھی آزما کر دیکھ لیا، آمریت بھی دیکھ لی ۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ایک چھوٹی سی ایلیٹ پاکستان کے تمام فیصلے کر رہی ہوتی ہے ،ملک میں عجیب سا ایلیٹ سسٹم قائم ہو چکا ہے جسے ہٹانا پڑے گا،ہم بھی سسٹم کو نہیں بدل سکے ہم بھی قصوروار ہیں۔