لاہور:چوہدری برادران میں خاندانی تنازع شدت اختیارکرگیا،چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کی صدارت سے فارغ کر دیا گیا۔
جنرل کونسل اجلاس میں چوہدری وجاہت حسین بلا مقابلہ پارٹی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے ،پرویز الہی پنجاب کے صدر بن گئے۔
لاہور میں مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب، کے پی، بلوچستان، سندھ کے پارٹی عہدیدار اور رہنما شریک ہوئے ،چوہدری وجاہت حسین کو پارٹی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے ۔
چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کی صدارت سے فارغ ہو گئے، طارق بشیر چیمہ کو بھی پارٹی عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔
جنرل کونسل اجلاس میں پرویزالٰہی کو 5 سال کیلیے بلامقابلہ پنجاب صدر منتخب کر لیاگیا،کامل علی آغا کو پنجاب کا جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا۔