فلسطینیوں کا قتل عام جاری،60 سالہ خاتون سمیت11 شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 افراد زخمی ہوئے،سرکاری اسپتال پر بھی دھاوا،شیلنگ سے مریضوں کی حالت غیر ہو گئی۔

               
January 26, 2023 · اہم خبریں, بام دنیا
 اسرائیلی فوج نےجنین کیمپ میں چھاپےکےدوران فلسطینیوں کو نشانہ بنایا،فائل فوٹو

 اسرائیلی فوج نےجنین کیمپ میں چھاپےکےدوران فلسطینیوں کو نشانہ بنایا،فائل فوٹو

مقبوضہ بیت المقدس: مغربی کنارے میں صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، تازہ بربریت میں 60 سالہ خاتون سمیت11 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق  اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں واقع جینین مہاجرکیمپ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سالہ خاتون سمیت 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نےجنین کیمپ میں چھاپےکےدوران فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں۔

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ایک اور کارروائی میں اسرائیلی فورسز نے جینین کے سرکاری اسپتال پر دھاوا بول دیا، آنسو گیس کے شیل پھینکے،جس سے متعدد مریضوں اور تیمارداروں کی حالت غیر ہوگئی۔

خبرایجنسی کے مطابق رواں سال اسرائیلی جارحیت سےجاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔