لاہور(امت نیوز)پنجاب میں نگراں حکومت کی جانب سے افسران کے بڑے پیمانے پرتبادلوں اور تعیناتیوں کے خلاف پاکستان نےتحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹادیا
پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی جانے والی درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے سیاسی مخالفین کے وفاداروں کی تعیناتی سے روکا جائے۔ درخواست میں آئی جی پنجاب کیپٹن عثمان انور، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا نام شامل ہے۔
الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی موصول درخواست میں رائو سردار علی خان، سہیل چوہدری، بابر سرفراز ایلپا، سہیل ظفر چٹھہ، ایاز سلیم، ناصر ظفر چٹھہ، انتظامی افسران میں کیپٹن عثمان، نبیل اعوان، عمر شیر چٹھہ ،محمد علی رندھاوا، سمیر سید، امجد بھٹی، احمد رضا سرور اور دیگر کے نام بھی ہیں