کراچی (اُمت نیوز) کراچی بندرگاہ پر15 دن کے اندر 3کارگوز سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ ٹن سویابین پورٹ سے باہر آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ ٹن سویا بین اب بھی کیماڑی سے متصل پورٹ کی برتھوں پرموجود ہے
دو سال قبل ایس او پی کے بغیر سندھ انوائرمنٹل پروٹیکٹشن ایجنسی نے سویابین ہینڈلنگ پر اعتراض کیا تھا۔
سویابین کے گردوغبارانٹرنیشنل سینٹر آف بائیولوجیکل سائنسز نے سانس میں دشواری کی ممکنہ وجہ قرار دیا تھا۔
ایچ ای جے، کراچی یونیورسٹی نے جہازوں سے سویابین اتارنے میں بہت احتیاط کا مشورہ دیا تھا۔