اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں مائیکل کلارک کمنٹری کریں گے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ آٹھویں ایڈیشن کے لیے آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ کمنٹری کا معاہدہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اسٹار کھلاڑی کی اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے 09 فروری کو کمنٹری پنیل میں نامزدمائیکل کلارک سے کمنٹری معاہدہ ختم کر دیا تھا۔