نواب شاہ (نمائندہ امت) نواب شاہ کے گنجان آبادی والے علاقے حقانی کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوارافراد اسکول ٹیچر گلزار علی کھوکھر کو اسکے گھر کے سامنے ہی گولیاں مار کر فرار ہوگئے زخموں کی تاب لاتے ہوئے اسپتال کے گیٹ پر ہی دم توڑ گیا نزدیکی علاقے قاضی احمد میں سود خوروں کی جانب سے انتہا درجے کی بلیک میلنگ پر تنگ آکر دانتوں کے ڈاکٹر شانی راول نے زہریلی دوائی پی کر خود کشی کر لی ہے، دوسری جانب نزدیکی گاؤں لانڈھی میں عاشق کیریو نامی شخص کی دکان کے تالے توڑ کر قیمتی سامان جبکہ میر حسن کے گھر سے اسکی نیو ماڈل موٹر سائیکل اور مٹھو کیریو نامی شخص کے گھر سے قیمتی سامان سولر پلیٹیں وغیرہ چوری کر لی گئی ہیں نوابشاہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں ہے درپے وارداتوں و اسٹریٹ کرائم کی صورتحال میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جسکے باعث نوابشاہ بھر میں شدید اضطراب کی لہر دوڑ چکی ہے اور شہری خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔