اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پرایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر کل سماعت کریں گے ۔
سیشن جج طاہر محمود نے درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر کو بھجوا دی ہے ، پی ٹی آئی کے وکلا درخواست ضمانت لے کرایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پہنچ گئے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست ضمانت سننے سے انکار کر دیا تھا۔