کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی، بارشوں کا سلسلہ ہفتے کو شروع ہو گا جو کہ تین دن جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے پیرکے دوران ملک کےمغربی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی ۔
محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہوائیں ہفتہ کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی جو پیر (دوپہر) تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی۔ جس کے باعث(شام/رات) سے30جنوری کے دوران مری، گلیات ، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچے، شگر)، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان ، ایبٹ آباد میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
جبکہ 29 اور 30 جنوری کو اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ،نارووال ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، خوشاب، میانوالی ،سرگودھا، کرک، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، بونیر، باجوڑ،کرم ، وزیرستان ،کوہاٹ،بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔28جنوری (شام/رات) اور29جنوری کو کوئٹہ، ژوب،بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن، پشین،پنجگور، تربت، خضدار، قلات اور مکران میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بھکر،لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان،سکھر، بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ اورپاکپتن میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 جنوری (رات) سے 30 جنوری کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں درمیانی سے شدیدبرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔بارش پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارانی علاقوں میں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بارش کے بعد درجہ حرات میں 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہیں۔