اسلام آباد: عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور خیبر پختونخوا کی پولیس کو واپس بلا لیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی پر تعینات خیبر پختونخوا کی پولیس کو واپس بلا لیا گیا ہے،عمران خان کو نقصان پہنچا تو ذمے دار رانا ثنا اللہ اورکٹھ پتلیاں ہوں گی۔
میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی موجودہ حکومت کی ذمے داری ہے، گزشتہ ماہ ایک ناکام قاتلانہ حملہ ہوا تھا، عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں، انہیں نقصان پہنچا تو ذمے دار رانا ثنا اللہ اوراس کی کٹھ پتلیاں ہوں گی۔
عمران خان نے اپنے کسی بھی کارکن کو قانون توڑنے کے لیے کبھی نہیں اکسایا، ہم نے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ کے لیے پٹیشنز تیار کی ہیں، نگران حکومت کا مقصد الیکشن کرانا ہوتا ہے انتقامی سیاست کرنا نہیں، نگران وزیر اعلیٰ سے لے کر اسکی کابینہ تک سب کا مقصد الیکشن کروانا نہیں۔