اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت میں پیش کیا گیا اس دوران ان کی اہلیہ حبا چوہدری کی پولیس سے تکرار ہوگئی۔
حبا چوہدری نے اہلکاروں سے تکرار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاوند کے اوپر چادر نہ ڈالی جائے، وہ دہشتگرد نہیں ، انہوں نے کہا میرے خاوند کو مزید ریمانڈ پر بھیجا گیا تو ہم احتجاج کریں گے۔
میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حبا چوہدر ی نے کہا کہ میرے خاوند کے اوپر چادر نہ ڈالی جائے،فواد چوہدری کے ساتھ یہ سلوک کرنے والوں میں اکیلی کافی ہوں،
انہوں نے کہا کہ فواد پر تشدد کا علم نہیں، ان کے منہ پر کپڑا اور ہتھکڑیاں لگا کر نہیں لانا چاہیے، فواد چوہدری کیا دہشتگرد ہے کہ اس طرح پیش کیا جا رہا ہے۔