اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی،ملتان سمیت قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا۔ امیدوارکاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کراسکیں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پٹرتال 9 فروری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن 33حلقوں میں امیدواروں کو انتخابی نشانات 23فروری کو جاری کرے گا۔
#ECP Notifies Bye Elections Programme In 33 Constituencies Of National Assembly Of Pakistan pic.twitter.com/sj0xrUndFZ
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) January 27, 2023
کراچی کے 9، خیبر پختونوا کے8،راولپنڈی کے 5، اسلام آباد کے3،لاہور اور ملتان کے2،2 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ان 33 حلقوں سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعوں کے باعث خالی ہوئی تھیں۔