لاہور: بھارت کی جیلوں میں سزائیں مکمل کرنیوالے 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔
واہگہ بارڈرپرجیسے ہی پاکستانی شہری اپنی سرزمین میں داخل ہوتے ہی خوشی سے سربسجود ہوگئے۔
بھارتی حکام نے واہگہ / اٹاری بارڈر پر17 پاکستانی شہریوں کو پاکستان رینجرزپنجاب کے حوالےکیا۔ بھارت سے رہاہوکرآنیوالوں کو ہارپہنائے گئے اوران کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو خصوصی سفری دستاویزات مہیا کی گئی تھیں۔
واضع رہے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے پاکستانی شہریوں کو رہائی نصیب ہوئی۔