پنجاب کی نگراں حکومت کو شریف برادران سے دور رہنے کا مشورہ

لاہور(امت نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پنجاب کی نگراں حکومت کو شریف برادران سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی ۔ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اگرپنجاب حکومت نے اپنی اصلاح کرنی ہے تو نوازشریف و شہبازشریف سے دور رہے

پرویز الٰہی نے پنجاب میں انتقامی مقدمات اور گرفتاریوں کی مذمت کی اور کہا کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد نگران حکومت غیرآئینی اورغیرقانونی اقدامات سے باز رہے

انہوں نے کہا کہ مخالفین کےخلاف بغاوت، دہشتگردی کےمقدمات بنانا نواز شریف کا طرہ امتیاز رہا ہے، پنجاب حکومت شفاف انتخاب کیلئے خودکو آئینی رول تک محدود رکھے، پنجاب حکومت کومشورہ ہے مولاجٹ دیکھنے یا خود مولا جٹ بننے سے گریز کریں۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ نگران حکومت کے پاس جو ڈھائی ماہ ہیں اس میں نیک نامی کمائے، نگران حکومت کے کرتوتوں سےعوام خوش نہیں، ان کو سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں ملے گا، لوگوں کو تنگ کرنا یا کیسز بنانےجیسے اقدامات نہ کیےجائیں، الیکشن میں پی ٹی آئی کی منتخب حکومت آئے گی توانہیں بھاگنےکاموقع نہیں ملےگا