کراچی(امت نیوز)وزیربلدیات سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ کراچی کا میئر پی پی کا ہوگا ، انہوں نے جماعت اسلامی ڈپٹی میئرشپ دینے کی پیشکش کردی
کراچی کے فریئر ہال میں گورنر سندھ کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی پی عددی طور پر بلدیاتی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے، جماعت اسلامی کا ایک ایم پی اے ہے اوران کو بلدیاتی انتخابات میں اتنے سارے ووٹ ملے ہیں۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اکثریت کی وجہ سے کراچی کا میئرپی پی کا ہوگا اور ڈپٹی میئر کے جماعت اسلامی کو دعوت دی ہے، چاہتے ہیں ساتھ بیٹھ کر شہر کے لئے کام کریں کیونکہ کراچی کے بہت مسائل ہیں
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ہر ماہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو فنڈز دیتی ہے، ان کے ریٹارئرڈ ملازمین کو تنخواہیں مل رہی ہیں۔