آصف زرداری سے مولانافضل الرحمان کی ملاقات

اسلام آباد(امت نیوز)سابق صدر آصف زرداری سےپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ضمنی اورعام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت کی۔

ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ضمنی انتخابات سمیت عام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت ہوئی جبکہ پی ڈی ایم کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر بھی بات چیت کی گئی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ انتخابات اور 2 صوبوں میں نگراں حکومتوں کے متعلق گفتگو چل رہی ہے، ابھی ہماری مشاورت جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور زرداری صاحب سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پی ٹی آئی کے استعفوں سے خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے تاہم پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے۔