فواد چوہدری ک جسمانیی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

اسلام ٖآباد: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

پولیس نے فیصلے کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائرکردی جس میں استدعا کی کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے اور فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

سیشن جج نے پولیس کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا اورپراسیکیوشن کی اپیل پر سماعت آج 10 بجے ہوگی، جبکہ پراسیکیوشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے فیصلے کوچیلنج کیا کیونکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی تھی۔

اس سے قبل اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد حسین چوہدری کی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر نے درخواستِ ضمانت پر سماعت شروع کی تو فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہم دلائل دینے کیلئے تیار ہیں۔

جس پر ایڈیشنل جج فیضان حید نے کہا کہ میرے سامنے ریکارڈ ہی نہیں توسماعت کیا کروں؟

عدالت نے سماعت 10 بجے تک ملتوی کردی۔