جھاڑ کھنڈ: بھارتی ریاستی جھاڑکھنڈ کے ضلع دھنباد میں واقع ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 2 ڈاکٹروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈہا رپورٹس کے مطابق جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد کے علاقے بینک موڈ میں واقع ایک نجی اسپتال میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسپتال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حکام کا کہنا ہے کہ آگ اسٹور روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہیں فوری طور پر ریسکیو اہلکار وہاں پہنچ گئے ، انہوں نے 9 افراد کو بحفاظت نکال لیا تاہم 6 افراد دھوئیں میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں اسپتال کے مالک ڈاکٹر وقاص ہزارہ ، ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریما ہزارہ، وقاص ہزارہ کا بھتیجا سوہن کھماری اور ان کی گھریلو ملازمہ تارا دیوی شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے دیگر 2 افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔