بھارتی فضائیہ کے 2طیارے آپس میں ٹکرا کرتباہ
دونوں طیاروں نے جنگی مشقوں کے دوران گوالیاراائیر بیس سے اڑان بھری تھی
January 28, 2023 · بام دنیا
نیودہلی : بھارتی فضائیہ کے دو طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش اور ریاست راجھستان کی سرحد پر ضلع مورینا میں بھارتی فضائیہ کے دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔
حادثے میں ٹکرا کت تباہ ہونیوالے طیاروں میں سخوئی تھرٹی اور میراج شامل ہیں۔ دونوں طیاروں نے جنگی مشقوں کے دوران گوالیاراائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔