مریم نواز پاکستان کے لیے ابوظہبی سے روانہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)  کی سینئر نائب صدر مریم  نواز  ابوظہبی سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئیں ہیں ۔ذرائع کے مطابق مریم

نواز لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتے کی سہ پہر تین بجے اتریں گی۔

 سینئر نائب صدر کے استقبال کے لیے پارٹی کارکنان بھی ایئرپورٹ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں مریم  نواز کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ سے جاتی عمرہ جانے والے راستے پر بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔