پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں،مریم نواز

لاہور(اُمت نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز لاہور ایئر پورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کی ہے
تفصیلات کے مطابق لاہورایئرپورٹ پر میڈیا سےمختصر گفتگو کرتے ہوئےمریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں۔
ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا کہنا ہے کہ میں اپنے والد سے تقریباً تین سال بعد ملاقات کی ہے ۔میں اپنی زندگی میں کبھی بھی اتنا عرصہ والد سے دور نہیں رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اب ساری توجہ ن لیگ کی مضبوطی کیلئے ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز گزشتہ سال اکتوبر میں لندن روانہ ہوئی تھیں جہاں وہ گلے کی سرجری کیلئے جنیوا گئی تھیں۔