راہول گاندھی کے جلسے میں کشمیریوں کی بے مثال شرکت

سری نگر (اُمت نیوز)کشمیر کو جیل بنانے والے مودی کے خلاف نفرت کا اظہارکا کرتے ہوئے کانگریسی رہنما ءراہول گاندھی کے جلسے میں کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا پڑاؤ کشمیر میں ہوا جہاں مقبوضہ کشمیر میں راہول گاندھی کا جلسہ بے مثال بن گیا ہے۔
جلسے میں مودی سرکاری کیخلاف نعرے بازی کی گئی ہے۔
اس موقع پر شرکاءکا کہنا تھا کہ کانگریسی رہنماء نے 60لاکھ کشمیریوں کو کبھی جیل میں نہیں ڈالا ہے ،یہ سب کچھ کرنے والا فاشٹ نریندر مودی ہے۔