مفتاح اسماعیل پارٹی چھوڑ دینگے یا نہیں؟ مریم نواز کا بیان آگیا

لاہور (ویب ڈیسک ) ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نےنجی ٹی وی کو دیئے گئے پہلے انٹرویو میں کہا کہ پارٹی پہاڑ کی مانند ہے، جو اس پارٹی سے گرے گا اس کی حیثیت پتھر جیسی اس سے زیادہ نہیں ہے
جب پارٹی کو متحرک کرنے اور اراکین کو متحد کرنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ شاہد خاقان کی پارٹی اور نوازشریف سے وابستگی پرسوال اٹھانے کی اجازت نہیں ہےاور نا ہی مفتاح اسماعیل سے متعلق کوئی بات کرنا چاہتی ہوں۔ جو اس پارٹی سے گرے گا اس کی حیثیت ایک پتھر جیسی ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی میں کس طرح ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا یاد کر کے بہت خوف آتا ہے۔ کسی کو سزا ملنے پر مجھے خوشی نہیں ہوتی ہے۔
عمران خان نے جو کچھ سیاسی مخالفین کے ساتھ کیا اس کی سز ا ان کو بھگتنا ہوگی۔
والد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مریم کا کہنا تھا کہ لندن میںنواز شریف وطن واپسی کے لیے تیاری کر رہے ہیں، جلد وطن پاکستان میں موجود ہونگے، فلائٹ کی بکنگ پر ہی حتمی واپسیسامنے آئیگی۔