اسلام آباد(اُمت نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کےترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیںہے۔ یہ خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔
ترجمان اوگرا نے کہا کہ گزشتہ شام سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جو بے بنیاد اور غلط ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos