file photo

کراچی، لیاری کےقریب گھر میں آتشزدگی،خاتون جاں بحق

کراچی (اُمت نیوز) کراچی میں لیاری قریب گھر میں آتشزدگی سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے لیاری میں جونا مسجد کےقریب پیش آیا ہے۔ آگ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔