زرداری پر قتل کا الزام،پی پی کا عمران خان کو لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد(اُمت نیوز)پی پی رہنمائوں قمر زمان کائرہ، نیربخاری اور فرحت اللہ بابر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پر دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دینے کے الزام پر پی پی نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ آصف علی زرداری پر عمران خان کے الزام جھوٹے اور بے بنیاد ہے۔
اس موقع پر نیر بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزام لگانے کی روایت پرانی ہیں۔ان کے الزامات سے آج تک کوئی چیز ثابت نہیں ہو سکی ہے۔ڈپریشن اور بوکھلاہٹ کا شکار خان سیاسی طورپر مرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بوکھلاہٹ میں اداروں، الیکشن کمیشن، سابق آرمی چیف پر الزام لگاتا ہے، عمران خان کو لیگل نوٹس جاری کر رہے ہیں۔

فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ زرداری صاحب نے اسے قتل کرنے کیلئےدہشت گرد تنظیموں سے رابطہ کیا ہے، اقتدار سے محرومی سے ان کا ذہنی توازن خراب ہوگیا ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جب عمران خان کی الزام تراشیوں کی مذمت کرتے ہیں، جب کئی اداروں کے سربراہان عمران خان کو سپورٹ کرتے تو وہ ایک پیج تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ادارے نیوٹرل پر ان کیخلاف ان کے پیچھے پڑ گئے ہیں یہ ان کی فاشسٹ سیاست ہے، انہوں نے ایک باقاعدہ الزام لگایا کہ ہماری قیادت نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیے جس میں اداروں کے لوگ شامل ہیں، یہ انتہائی گھناؤنا الزام ہے۔