عمران خان کی پارٹی دہشتگرد وںکی فنڈنگ کرتی ہے، بلاول بھٹو(فائل فوٹو)

عمران خان کی پارٹی دہشتگردوں کی فنڈنگ کرتی ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(اُمت نیوز) پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پارٹی دہشتگردوں کی فنڈنگ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد اور اہل خانہ سے متعلق عمران خان کے بیانات نے خطرہ پیدا کردیا ہے۔ ہم ان الزامات کو سنجیدگی سےلے رہے ہیں
سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اور پارٹی کو نام لے کر براہ راست دہشتگرد تنظیموں نے دھمکیاں دیں۔ آصف زرداری پر عمران خان اب غلط الزامات عائد کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھ پر، میرے والد یا پارٹی پر حملے کی تمام ذمہ داری عمران خان پر ہوگی ۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ عمران خان کے الزامات پر قانونی پہلوؤں کو بھی دیکھ رہے ہیں میرے والد کو بندوق کی نوک پر۔ عمران خان دھمکی دے چکا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں عمران خان دہشتگردوں کو رہا اور جمہوریت پسندوں کو گرفتار کیا۔ دہشت گرد تنظیموں کوخیبر پختونخوا ہ دے چکے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو سمجھنا چاہیے کہٹی وی پر آکر بیوی کو خواب آنے کے الزامات نہیں لگا ئے جا سکتے اور نہ ہی عدالتوں میں ثابت نہیں کیے جاسکتے۔