مریم نواز کی ابوظہبی میں تاج پوشی،طیارے میں لیگی کارکن کو دل کا دورہ

ابوظہبی(امت نیوز)مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کو ابوظہبی میں ن لیگی کارکن اور کاروباری شخصیت  عمران منج نے سونے کا تاج پہنادیا۔

مریم نواز گزشتہ روز لندن نے دبئی پہنچی تھیں جہاں سے آج (28 جنوری) کو وہ لاہور کے لئے روانہ ہوئیں۔

اس سے قبل لندن سے روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر طیارے میں ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا ۔جس کی وجہ سے مریم نواز کے طیارے کی روانگی میں تاخیر ہوگئی

مسافر کے معائنے کے لیے میڈیکل ٹیم طیارے میں آئی ، ابتدائی طبی معائنے کے بعد مسافر کو طیارے سے اتار کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دل کی تکلیف میں مبتلا مسافر کی شناخت محمد ہارون کے نام سے ہوئی ہے اور اسے مسلم لیگ (ن) کا دیرینہ کارکن بتایا جارہا ہے

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ طیارےکی روانگی میں تاخیر کارکن کی طبیعت کی خرابی تھی،کارکن کو فوری طبی امداد کیلئے بھجوادیا گیا ہے