اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات کو خطرناک اور غیرذمہ دارانہ قرار دیدیا
وزیراعظم نے آصف زرداری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاسی طور پر متعلقہ رہنے کی کوشش ہے، پوری قوم جانتی ہے کہ اس نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کرنے کے لیے کس طرح نفرت کی سیاست کا سہارا لیا ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان نے نے دعویٰ کیا تھا کہ مجھے قتل کرنے کے لیے اب پلان سی بنایا گیا ہے جس کیلیے زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان کے زرداری سے متعلق بیان کے بعد اگر والد، پارٹی یا مجھ پر حملہ ہوا تو اُس کا حساب لیا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے لکھا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے میرا اور میری پارٹی کا نام لے کر براہ راست دھمکیاں دئیے جانے کے بعد عمران خان اب میرے والد سابق صدر آصف زرداری پر غلط الزامات عائد کررہا ہے