کولمبو(انٹرنیشنل ڈیسک)سری لنکا کے صدر رانیل وکرم سنگھے نے 8 فروری تک پارلیمنٹ کو معطل کر دیا، اس دوران متعدد معاملات پر طویل المدتی پالیسیز کا اعلان کیا جائے گا۔اقلیتی تامل برادری کو اقتدار میں شراکت دار بنانے کی پالیسی تیار کرلی گئی۔
طویل مدتی پالیسیز میں مہینوں سے جاری غیر معمولی معاشی بحران کے متعلق بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وکرما سنگھے 8 فروری کو نئی پالیسیز اور قوانین کا اعلان کریں گے جو 2048 میں سری لنکا کی صد سالہ یوم آزادی تک نافذ العمل رہیں گے۔
پارلیمان کی معطلی کے دوران اسپیکر اپنا کام جاری رکھیں گے جبکہ قانون ساز اپنی نشستوں پر برقرار رہیں گے لیکن کوئی اجلاس منعقد نہیں کیا جائے گا۔
اس بات کا قوی امکان ہے کہ سری لنکن صدر اقلیتی تامل کمیونٹی کو اقتدار میں شراکت دار بنانے کی پالیسی بنائیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا دیوالیہ ہوچکا ہے، ملک کا کُل غیر ملکی قرضہ 51 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے